8 جولائی 2013 - 19:30

افغانستان کی حکومت نے طالبان گروہ کے 38 افراد ہلاک کرنےکا دعوی کیا ہے۔

ابنا: افغان وزارت داخلہ کے بیان میں اسی طرح یہ دعوی بھی کیا گیا ہے طالبان کے خلاف جاری آپریشن میں اس گروہ کے درجنوں افراد گرفتار کئے گئے ہیں جن میں سے بعض زخمی ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان گروہ کے گرفتار شدہ افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
طالبان کی جانب سے افغان وزارت داخلہ کے اس بیان پر ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

.......

/169